Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد خان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد خان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/12/2016
رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد خان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
رینجرز کی جانب سے اظہاراحمد خان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
صدر، وزیراعظم اورآرمی چیف ، اظہارخان کی غیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
اظہاراحمد خان ، بلڈپریشر اوردل کے عارضے میں مبتلا ہیں اورباقاعدگی سے ادویات کا استعمال کرتے ہیں ، رابطہ کمیٹی
اظہاراحمد خان کی بلاجواز گرفتاری سے انکی زندگی کے بارے میں سنگین خدشات لاحق ہیں، رابطہ کمیٹی
ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے ان پرجھوٹے اوربے بنیاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
ریاستی طاقت کے ذریعہ رہنماؤں اورکارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانا مہاجروں کے
بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 
مسلسل واقعات پر صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12،جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمد خان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اظہاراحمد خان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج سہ پہر اظہاراحمد خان ، رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 6 گئے تھے کہ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباًساڑھے تین بجے ویگو گاڑی میں سوار رینجرز کے اہلکار،عبدالحسیب کی رہائش گاہ پہنچے اور انہوں نے اظہاراحمد خان کو گھرسے باہر بلاکر گرفتارکرلیا ۔ رینجرز اہلکاروں نے گرفتاری کی وجہ بتانے سے انکار کردیا اور اظہاراحمد کو اپنے ساتھ لیکرنامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اظہاراحمد خان ، بلڈپریشر اوردل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث باقاعدگی سے ادویات کا استعمال کرتے ہیں ، رینجرز کی جانب سے اظہاراحمد خان کی بلاجواز گرفتاری سے انکی زندگی کے بارے میں سنگین خدشات لاحق ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت ایم کیوایم کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل کیاجارہا ہے، ایم کیوایم کے رہنماؤں ،منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو غیرقانونی طورپر گرفتارکرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ کے ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکیاجارہا ہے اوراظہاراحمد خان کی گرفتاری بھی اسی سازشی منصوبے کا حصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں سے جاری کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 61 کارکنان کو حراست کے دوران بدترین تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے جبکہ 135 کارکنان کو گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا گیا ہے لیکن بے گناہ کارکنوں کو غیرقانونی حراست میں تشددکا نشانہ بنانے اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز ، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بجائے الٹا ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکے ان پرجھوٹے اوربے بنیاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریاں، گرفتاری کے بعد گمشدگیاں،حراست کے دوران ان کا ماورائے عدالت قتل کے واقعات اورریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانا مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ مہاجروں اوران کی واحد نمائندہ جماعت کو کچلنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریاستی مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات پرامن اور جمہوریت پسند مہاجروں میں شدید غم وغصہ کا سبب بن رہے ہیں جس کا نوٹس لینا ارباب اختیار اور اقتدار کابنیادی فرض ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اظہاراحمد خان کی غیرقانونی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، انہیں جلدازجلد رہا کرایاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کامذموم سلسلہ بند کرایاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ 
اظہاراحمد خان سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اورپاکستان میں بسنے والے کروڑوں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسلسل واقعات پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

1/10/2025 12:15:17 PM