عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں کیلئے ایک روشن مثال تھے۔ الطاف حسین
عبدالستارایدھی کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم سماجی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔ الطاف حسین
ان کے انتقال سے فلاحی خدمات کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوگیا ہے وہ شاید صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے رہنما، منتخب نمائندے اور عوام عبدالستارایدھی مرحوم کے جنازے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔ الطاف حسین
ملک کے دیگرشہروں کے عوام بھی عبدالستارایدھی مرحوم کے لئے غائبانہ نمازجنازہ کااہتمام کریں اوراس عظیم سماجی رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔ قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔ 8 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عظیم سماجی رہنمامولاعبدالستارایدھی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اوردلی صدمہ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ عبدالستارایدھی میں دکھی انسانوں کی خدمت کاجذبہ کوٹ کوٹ کربھراتھایہی وجہ ہے کہ انہوں نے کم عمری سے ہی ضرورت مندوں کی بے لوث مددکاسلسلہ شروع کردیاتھااورپاکستان میں انہوں نے اس کام کوآگے بڑھاتے ہوئے باقاعدہ اپنے فلاحی ادارے کی بنیاد رکھی۔ عبدالستار ایدھی صاحب کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پھیلا ہوا تھا۔ وہ دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاحی کاموں کیلئے پوری قوم کے لئے ایک روشن مثال تھے ۔ عبدالستارایدھی کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم سماجی رہنماسے محروم ہوگیاہے ۔ ان کے انتقال سے فلاحی خدمات کی دنیامیں جوخلاء پیدا ہوگیاہے وہ شائدصدیوں تک پرنہیں کیاجاسکے گا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں،منتخب نمائندوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ عبدالستارایدھی مرحوم کے جنازے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں ۔ انہوں نے ملک کے دیگرشہروں کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عبدالستارایدھی مرحوم کے لئے غائبانہ نمازجنازہ کااہتمام کریں اوراس عظیم سماجی رہنماکوزبردست خراج عقیدت پیش کریں۔
English Viewers