مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں میں بم دھماکے کرکے دہشت گردوں نے ثابت کردیا کہ ان کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
تفکیری گروہوں کی جانب سے پہلے ہی انبیائے کرام ؑ ، صحابہ کرامؓ اوراولیائے کرامؓ کے مزارات پر بم دھماکے کرکے انہیں شدید نقصان اور شہید گیا جاچکا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
اب ان اسلام دشمنوں کی جانب سے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی مسجدنبوی پر حملے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ڈاکٹر فاروق ستار
المناک سانحہ پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ڈاکٹر فاروق ستار
ؒ کراچی ۔۔۔ 05، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے سعودی عرب کے شہروں مدینہ منورہ، قطیف اور جدہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں میں بم دھماکے کرکے دہشت گردوں نے ثابت کردیا کہ ان کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ سانحہ ناصرف سعودی عرب بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفکیری گروہوں کی جانب سے پہلے ہی انبیائے کرام ؑ ، صحابہ کرامؓ اوراولیائے کرامؓ کے مزارات پر بم دھماکے کرکے انھیں شدید نقصان اور شہید کردےئے گئے ہیں اور اب ان اسلام دشمنوں کی جانب سے نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی مسجدنبوی پر حملے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے اس المناک سانحہ پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں ایم کیوایم آپ کے ساتھ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مدینہ منور،جدہ اورقطیف میں ہونے والے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان اسلام دشمن گروہوں کو نست و نعبود کریں۔