سوشل میڈیاپر ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کے حوالے سے چلایا جانے والا آڈیوپیغام جعلیاورسراسرجھوٹا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
سوشل میڈیاپرپھیلایاجانے والاجعلی اورخودساختہ مواد ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی سازشوں کاحصہ ہے
لندن ۔۔۔ 27 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجما ن نے سوشل میڈیاپر ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کے حوالے سے چلائے جانے والے آڈیوپیغام کوجعلی اورسراسرجھوٹا قراردیتے ہوئے اس سے قطعی لاتعلقی کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیاپر ایک منظم سازش کے تحت ایم کیوایم کے حوالے سے جعلی وڈیواورآڈیوپیغامات اورجعلی لیٹرپھیلائے جارہے ہیں اوران میں موجودشرانگیزمواد کوایم کیوایم سے منسوب کیاجارہاہے ۔ اب ایک جعلی آڈیو پیغام سوشل میڈیاپرچلایاجارہاہے جسے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت سے منسوب کیاجارہاہے۔ ترجمان نے واضح الفاظ میں کہاہے کہ یہ آڈیوپیغام جعلی اورخودساختہ ہے اوریہ ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی سازشوں کاحصہ ہے ۔