ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارارکان رابطہ کمیٹی امین الحق، زرین مجید نے حق پرست قوال امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح گراؤنڈ سے متصل یادگار شہداء حق پر تصویر کے سامنے پھول رکھا اور مغفرت کیلئے دعا کی
ایم کیو ایم کے مختلف ونگز کے ذمہ داران و کارکنان نے ہفتے کے روز بڑی تعداد میں امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادرگار شہدائے حق پر تصویر کے سامنے گلدستے رکھے اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی
کراچی: ۔۔۔ 25، جون 2016ء