Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجدصابری کی شہادت قومی سانحہ ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین


امجدصابری کی شہادت قومی سانحہ ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 6/22/2016
امجدصابری کی شہادت قومی سانحہ ہے ،قائد ایم کیوایم الطاف حسین 
امجدصابری قوال کے بہیمانہ قتل کا فوری نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
امجدصابری کا دن دیہاڑے قتل کراچی آپریشن ، رینجرز اورپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، الطاف حسین
امجدصابری کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے، الطاف حسین
حق پرستانہ جدوجہد کیلئے امجدصابری کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔22، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعہ میں معروف قوال امجدصابری کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کوقومی سانحہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجد صابری نہ صرف بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال تھے بلکہ ایم کیوایم کے سچے اور مخلص ہمدردوں میں بھی شمارکیے جاتے تھے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرنے کیلئے تیار رہاکرتے تھے، انکی شہادت ملک وقوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجد صابری کے دن دیہاڑے قتل کا واقعہ کراچی میں جاری آپریشن ، صوبائی حکومت، رینجرز ، پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجدصابری کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے اور معصوم وبے گناہ امجدصابری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کیلئے امجدصابری کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں اور ان کی یادیں ایک ایک حق پرست کارکن کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے امجدصابری کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ امجدصابری قوال کے بہیمانہ قتل کا فوری نوٹس لیاجائے اور انکے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔

1/10/2025 3:57:19 PM