Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹر حمداللہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی


سینیٹر حمداللہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/22/2016
سینیٹر حمداللہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
سینیٹر حمداللہ ، نہ صرف ایک مذہبی جماعت کے رہنما ہیں بلکہ ایوان بالا کے رکن بھی ہیں، رابطہ کمیٹی
انہیں سڑک چھاپ عناصر کے بجائے شریفوں کی طرح بات چیت کے مہذبانہ انداز اپنانے چاہئیں، رابطہ کمیٹی
سینیٹر حمداللہ کی جانب سے باربار دلائل کا جواب غیرشائستہ وبیہودہ گفتگو اوردھمکیوں سے دینا افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کو کھلے عام سینیٹر حمداللہ کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم ،سینیٹرحمداللہ کی بیہودگیوں اور دھمکیوں کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ، رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اظہارہمدردی
کراچی ۔۔۔22، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حمداللہ کی جانب سے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ ، نہ صرف ایک مذہبی جماعت کے رہنما ہیں بلکہ ایوان بالا کے رکن بھی ہیں اور انہیں سڑک چھاپ عناصر کے بجائے شریفوں کی طرح بات چیت کے مہذبانہ انداز اپنانے چاہئیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ ٹی وی ٹاک شوز میں کبھی کسی کی زبان کھینچنے کی دھمکی دیتے ہیں ، کبھی خاتون تجزیہ نگار کے ساتھ بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کرتے ہیں اور عامر لیاقت حسین جیسے ہردلعزیز اینکرپرسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے باربار دلائل کا جواب غیرشائستہ وبیہودہ گفتگو اوردھمکیوں سے دینا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے اورجے یو آئی کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ سینیٹر حمداللہ کی بیہودگی اور دھمکیوں کا فوری نوٹس لے اور انہیں لگام دے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے مطالبہ کیاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم ،سینیٹرحمداللہ کی بیہودگیوں اور دھمکیوں کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

1/10/2025 4:15:03 PM