کے یو جے کے انتخابات برائے سال 2013ء میں گرین پینل کی کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو الطاف حسین کی مبارکباد
امید ہے نومنتخب صدر جی ایم جمالی ، سیکریٹری واجد رضا اور دیگر عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو ہر سطح پر نبھائیں گے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے ) کے انتخابات برائے سال 2013ء میں گرین پینل کی کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کے یو جے کے نومنتخب صدر جی ایم جمالی ، سیکریٹری واجد رضا اصفہانی اور پینل کے دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ گرین پینل کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں اور تجربے کو استعمال میں لائیں گے اور ملک میں آزاد ی صحافت کے فروغ کیلئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ہر سطح پر نبھائیں گے ۔