ایم کیوایم مرکزی شعبہ اطلاعات کی سماء کی ٹیم پر تشدد کی مذمت
سماء کی رپورٹنگ ٹیم کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنا آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے،مرکزی شعبہ اطلاعات
کراچی۔۔19جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ مرکزی شعبہ اطلاعات نے ایف 10مرکز اسلام آبادمیں ایلیٹ فورس کی جانب سے سماء ٹی وی چینل کے رپورٹنگ ٹیم کے سا تھ تشدد اور کیمرہ توڑنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سماء کی رپورٹنگ ٹیم جو کے اپنے فرائض انجام دے رہی تھی اور انکو اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنا آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔