متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام خواتین اور بزرگ کارکنان کے اجلاس کا انعقاد
اجلاس کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی ٹیلیفونک خطاب
اجلاس میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، شعبہ خواتین ، ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست کونسلرز اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔19جون 2016
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام خواتین اور بزرگ کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا۔ اجلاس میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، شعبہ خواتین ، ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست کونسلرز اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔