متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ 19جون 1992کے شہداء کی 24ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
19جون 1992کو بدترین ریاستی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہزاروں حق پرست شہداء کی روحوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی یونٹ ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت
محفل کے اختتام پر 19جون1992کے ریاستی آپریشن کے شہدا ء کے ایصا ل ثواب اور درجات کی بلندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی تندرستی و درازی ء عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔19جون 2016
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام سانحہ 19جون 1992کے شہداء کی 24ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں 19جون 1992کو بدترین ریاستی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہزاروں حق پرست شہداء کی روحوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی یونٹ ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ محفل کے اختتام پر 19جون1992کے ریاستی آپریشن کے شہدا ء کے ایصا ل ثواب اور درجات کی بلندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی تندرستی و درازی ء عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔