کورنگی رحیم آباد کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزرسہیل ولد رشید کی شہادت پر جناب الطا ف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔19، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کورنگی رحیم آباد کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن یوسی 29کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل ولد رشید کی شہادت پر گہرے رنج و الم کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سہیل شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہید کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)