ڈاکٹرعاصم کے ساتھ ظلم اسلئے ہورہاہے کہ وہ مہاجرہیں۔ الطاف حسین
کیاپورے پاکستان میں تمام لوگ فرشتے ہیں اور صرف ایک ڈاکٹرعاصم چورہیں؟
کیاآج تک رینجرزنے پیپلزپارٹی کے کسی وڈیرے پر ہاتھ ڈالا؟
کیاآج تک پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخوا کے کسی بڑے جاگیرداریاسردارکوپکڑاگیا؟
ڈاکٹرعاصم پرظلم بندکیاجائے ، ان کے ساتھ انصاف کیاجائے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 18 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم کے ساتھ ظلم اسلئے ہورہاہے کہ وہ مہاجرہیں۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی، حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،ٹنڈوالہ یاراورسانگھڑمیں خواتین اوربزرگوں کے اجلاسوں سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیاپورے پاکستان میں تمام لوگ فرشتے ہیں اور صرف ایک ڈاکٹرعاصم چورہیں؟ آخران کے ساتھ ایسامتعصبانہ سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ انہوں نے سوال کیاکہ کیاآج تک رینجرزنے پیپلزپارٹی کے کسی وڈیرے پر ہاتھ ڈالا؟ کیاآج تک پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخوا کے کسی بڑے جاگیرداریاسردارکوپکڑاگیا؟جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرعاصم پرظلم بندکیاجائے ، ان کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔