الطاف حسین کا برٹش رکن پارلیمنٹ جو کوکس کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم کا اظہار
دکھ کی اس گھڑی میں آنجہانی جو کوکس کے اہل خانہ ، ان کے دوستوں اور لیبر پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین
ایم پی ’’جو کوکس‘‘ کی ناگہانی وفات سے نہ صرف لیبر پارٹی بلکہ برطانوی عوام ایک ذہین ، محنتی اور باصلاحیت
سیاستداں سے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین
جناب الطاف حسین کا لیبر پارٹی کے سربراہ ’’جرمی کوربین‘‘ کے نام تعزیتی خط
لندن ۔۔۔ 16؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برٹش رکن پارلیمنٹ جو کوکس (Jo Cox) کے بہیمانہ قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی رکن پارلیمنٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربین کے نام اپنے ایک تعزیتی خط میں جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام رہنما اور کارکنان آنجہانی ’’جو کوکس‘‘ کے اہل خانہ ، ان کے دوستوں اور لیبر پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی جو کوکس کی ناگہانی وفات سے نہ صرف لیبر پارٹی بلکہ برطانوی عوام ایک ذہین، محنتی اور باصلاحیت سیاستداں سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔