ایم کیو ایم ایٹلانٹا چیپٹر کے زیر اہتمام سانحہ اورلینڈو کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئیں
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہونے والی دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ مین مذمت کرتے ہیں ، متین یوسف
اندوہناک سانحہ پر تین دن سوگ اور تمام سیاسی سرگرمیاں بند رہیں گی ، کامران حیدر
ایٹلانٹا : 06-15-2016 :
ایم کیو ایم ایٹلانٹا چیپٹرکے زیر اہتمام امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ میں نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئیں جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف ، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کامران حیدر، زونل انچارج سید فرخ سمیت بشرہ ثاقب چیپٹر انچارجزکارکنان، خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مو قع پر سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ایم کیویم امریکہ اس افسوسناک واقعہ پر پوری امریکی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کی اس جنگ میں ساتھ ہیں ۔ ممبر سینٹرل کمیٹی کامران حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اورلینڈو کے اس اندوہناک واقعہ پر ایم کیو ایم امریکہ نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے طور پر تین دن یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اس دوران ایم کیو ایم کی تمام سیاسی سر گرمیاں بند رہیں گی ۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پرISIS کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف نعرے درج تھے۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)
.JPG)