Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 6/15/2016
رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائے جانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت 
امین الحق کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ایم کیوایم کو حاصل اظہارِ رائے کی آزادی پر کھلی قدغن ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
امین الحق انتہائی نفیس شخصیت کے مالک ہیں ، میڈیا کے تمام عہدیداران اور صحافتی تنظیمیں تک ان کے اخلاق و کردار سے واقف ہیں ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کا سوشل میڈیا صرف ایم کیوایم کے اپنے پروگرام ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور رہنماؤں کی تقریروں کی تشہیر کیلئے استعمال ہوتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
آرمی چیف ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ امین الحق سمیت یم کیوایم کے دیگر رہنماؤں اور کارکنو ں پر جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیاجائے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔15، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئررکن اور مرکزی شعبہ اطلات کے انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کروانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امین الحق کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ایم کیوایم کو حاصل اظہارِ رائے کی آزادی پر کھلی قدغن ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج امین الحق انتہائی نفیس شخصیت کے مالک ہیں ، میڈیا کے تمام عہدیداران اور صحافتی تنظیمیں تک ان کے اخلاق اور کردار سے واقف ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کھلی ریاستی دہشت گردی اور بدنیتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں کو ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور امین الحق پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج سے ایم کیوایم کے اس موقف پر مزید تقویت ملتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جھوٹے مقدمات کا اندراج کرکے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور انہیں اپنے جائز حقوق کی پرامن جدوجہد سے طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے روکاجارہا ہے جو کہ آئین و قانون اور جمہوری اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن ، جمہوریت پسند اور پرامن سیاسی جماعت ہے اور اپنے خلاف ہونے والے ریاستی مظالم پر بھی غیر قانونی اور غیر آئینی راستہ اختیار کرنے کے بجائے ایم کیوایم نے ہمیشہ اپنے پرامن سیاسی اور جمہوری حق کو استعمال کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کا سوشل میڈیا صرف ایم کیوایم کے اپنے پروگرام ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور رہنماؤں کی تقریروں کی تشہیر کیلئے استعمال ہوتا ہے اور اس کا کوئی اورمصرف نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کو ختم کرنے کے سازشی منصوبے بنائے جاتے رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایم کیوایم آج بھی قائم و دائم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جھوٹے مقدمات ، چھاپے و گرفتاریوں کے ذریعے ناتو ایم کیوایم کو ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست کئے جاسکتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ امین الحق سمیت ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کے اندراج کا نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ 

1/10/2025 2:52:10 PM