Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امین الحق پر جھوٹے مقدمہ کا اندارج سراسر بدنیتی پر مبنی ہے، الطاف حسین


امین الحق پر جھوٹے مقدمہ کا اندارج سراسر بدنیتی پر مبنی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/15/2016
امین الحق پر جھوٹے مقدمہ کا اندارج سراسر بدنیتی پر مبنی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندارج کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
جھوٹے مقدمات کے اندراج سے رہنماؤں اورکارکنوں کو حق پرستانہ جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا، الطاف حسین
منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیوایم میڈیا سیل کے انچارج سید امین الحق کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات کے اندراج سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کو حق پرستانہ جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ امین الحق پر جھوٹے مقدمہ کا اندارج سراسر بدنیتی پر مبنی ہے جس کا مقصد ایم کیوایم کے رہنماؤں کو ہراساں کرکے انہیں اپنے حقوق کی پرامن جمہوری جدوجہد سے بازرکھنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کوکچلنے اوراسے صفحہ سے مٹانے کیلئے ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے ، ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ،ذمہ داروں اورکارکنوں پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا قیام، ان کی بلاجواز گرفتاریاں، گرفتارشدہ افراد کو لاپتہ کرنا اور حراست کے دوران وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کرنا ایم کیوایم کوختم کرنے کے سازشی منصوبے کا حصہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے گرفتارکیاجارہا ہے اور دوسری جانب انہیں جبروتشددکا نشانہ بناکر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر زوربھی دیاجارہا ہے جس سے صاف ظاہرہے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ،منتخب نمائندوں اورکارکنوں پر جھوٹے مقدمات کے قیام کے کیا گھناؤنے مقاصد ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں بھی ا یم کیوایم کو ختم کرنے کے سازشی منصوبے بنائے جاتے رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم آج بھی قائم ودائم ہے اور ایم کیوایم کوختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کا وجود بھی باقی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے مقدمات ،چھاپے ، گرفتاریوں اور ماورائے عدالت کے ذریعہ نہ تو ایم کیوایم کو ختم کیاجاسکتا ہے اور اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں ، انشاء اللہ بہت جلد ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے منطقی انجام سے دوچارہوں گے ،اللہ تعالیٰ کی تائید، عوام کی حمایت اور کارکنان کی ثابت قدمی سے ایم کیوایم قائم ودائم رہے گی ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندارج کا نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔
English Viewers

1/10/2025 3:10:22 PM