Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ایک بار پھرملتوی کر نے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ایک بار پھرملتوی کر نے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/14/2016
کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ایک بار پھرملتوی کر نے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
اس معاملے پرآئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیاہے
میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوایک سازش کے تحت مختلف بہانے بناکرمسلسل ٹالا جارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی 
اسلام آبادمیں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار کراچی اورشہری سندھ کو حق حکمرانی دینے کیلئے تیارنہیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
الیکشن کمیشن نے میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے انعقادکیلئے خود9جون کو نوٹیفکیشن جاری کیاتھا لیکن آج ایک بار پھر الیکشن کوخود ملتوی کردیا گیا ہے
میئرڈپٹی میئرکے انتخابات کوملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے چارارکان کی ریٹائرمنٹ کاجوازبھونڈاہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی اورسندھ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کوان کے آئینی وقانونی حق سے محروم رکھاجارہاہے ۔ ایم کیوایم
میئرڈپٹی میئرکے انتخابات کوباربارملتوی کرکے سپریم کورٹ کے احکامات اورآئین وقانون کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اورمیئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفورکرائے جائیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 14 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ایک بار پھرملتوی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس معاملے پرآئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے سات ماہ ہوچکے ہیں لیکن اب تک میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں اوران انتخابات کوایک سازش کے تحت مختلف بہانے بنا کر مسلسل ٹالا جارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کے انعقادکے لئے خود9جون کو نوٹیفکیشن جاری کیاتھا لیکن آج الیکشن کمیشن کے چارارکان کی ریٹائرمنٹ کو بھونڈا جوازبناکرایک بار پھر الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔اس طرح نہ صرف منتخب بلدیاتی نمائندوں کوان کے آئینی وقانونی حق سے محروم کیاجارہاہے بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات اورآئین وقانون کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورسندھ میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات کوروکنے کیلئے جس طرح باربارالتواء میں ڈالاجارہاہے اس سے صاف ظاہرہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار کراچی اورشہری سندھ کو حق حکمرانی دینے کے لئے تیارنہیں ہیں بلکہ انہیں ان کے اس بنیادی حق سے جان بوجھ کرمحروم رکھنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورسندھ کے شہری اوردیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی صورتحال انتہائی خراب بلکہ ناگفتہ بہ ہے ، اس صورتحال کی روشنی میں میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات بہت ضروری ہیں تاکہ منتخب نمائندے شہری مسائل کے حل کے لئے کام کرسکیں لیکن اسٹیبلشمنٹ میں موجود متعصب ارباب اختیارکراچی اورسندھ کو مسائل میں گھرا رکھنا چاہتے ہیں اسی لئے ایک بارپھر میئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات ملتوی کئے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی اورسندھ دشمنی بند کی جائے اورمیئر، ڈپٹی میئر اورڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات فی الفورکرائے جائیں۔ 
English Viewers

7/19/2024 2:39:47 AM