ایم کیوا یم آسٹریلیا کے زیراہتمام سڈنی اور میلبرون میں اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد
تقریب کے اختتام پر اے پی ایم ایس او کے 38 یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا
آسڑیلیا ۔۔۔ 13؍ جون 2016ء
ایم کیوا یم آسٹریلیا کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں سڈنی اور میلبرن میں یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم آسٹریلیا کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مرد، خوارتین، بچوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے افطاری کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔