Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورلینڈومیں معصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام کاواقعہ سفاکی اوربربریت ہے۔الطاف حسین


اورلینڈومیں معصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام کاواقعہ سفاکی اوربربریت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/13/2016
اورلینڈومیں معصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام کاواقعہ سفاکی اوربربریت ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں،منتخب نمائندوں،ذمہ داروں،کارکنوں اوراپنی جانب سے صدربارک اوبامہ، امریکی حکومت،
امریکی عوام اوراس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں۔الطا ف حسین
جو عناصر مذہب کے نام پرمعصوم انسانوں کے قتل عام کو جائزقراردیتے ہیں وہ اسلام کے دوست نہیں ہیں 
پاکستان میں داعش، القاعدہ، طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے مراکزاورنیٹ ورک موجود ہیں جو نئی نسل کواسلام کے نام پردہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں
نوجوان ایسے مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو اپنے اقدامات کے ذریعے پوری دنیامیں اسلام کاچہرہ خراب کررہے ہیں
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
لندن ۔۔۔ 12 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے امریکہ کے شہراورلینڈومیں مسلح دہشت گردی اورمعصوم وبے گناہ افرادکے قتل عام کے سفاکانہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو عناصر بھی مذہب کے نام پرمعصوم انسانوں کے قتل عام کی بالواسطہ یابلاواسطہ حمایت کرتے ہیں یااسے جائزقراردیتے ہیں وہ اسلام کے دوست نہیں بلکہ اس کوبدنام کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اتوار کی شب لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقد کئے گئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اورلینڈومیں بے گناہ افراد کے قتل عام کاجوانتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیاہے اس میں اب تک میڈیاکے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق متین عمرنامی شخص جس کا تعلق افغانستان سے بتایاجاتاہے اورجس نے اپناتعلق داعش سے بتایا، اس نے اورلینڈو کے نائٹ کلب میں گھس کروحشیانہ فائرنگ کرکے 53 افراد کو بیدردی سے ہلاک کردیاجبکہ اس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں اس بربریت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں اور ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، یوسی چیئرمین، کونسلرز، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں،کارکنوں اورذاتی طورپراپنی جانب سے بھی امریکہ کے صدربارک اوبامہ، امریکی حکومت، امریکی عوام اوراس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں۔ انہوں نے دعاکی خداتعالیٰ بے گناہوں کاخون بہانے والوں کوسزادے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس سے قبل فرانس میں چارلی ہیبڈوکاواقعہ ہوا، اسپین کے شہرمیڈرڈ میں واقعہ ہوا، لندن میں 7/7 کاواقعہ ہوا، 9/11 کوورلڈٹریڈ سینٹر کاواقعہ ہوا اورآج اورلینڈومیں بے گناہ افراد کے قتل عام کابڑاواقعہ ہوا۔ان تمام واقعات میں ملوث افرادبدقسمتی سے مسلمان ہی تھے۔انہوں نے کہاکہ تصورکیاجائے کہ اس طرح کے سفاکانہ قتل عام کے واقعات کے کیانتائج نکل سکتے ہیں ، کیااس قسم کے واقعات سے دنیابھرمیں مسلمانوں کیلئے ہمدردی کے جذبات پیداہوں گے یاپھرنفرت میں مزید اضافہ ہوگا ؟انہوں نے کہاکہ یہ امربھی انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں داعش، القاعدہ، طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے مراکزاورنیٹ ورک موجود ہیں جو نئی نسل کواسلام کے نام پردہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو اپنے اقدامات کے ذریعے پوری دنیامیں اسلام کانام اورچہرہ خراب کررہے ہیں اوراپنی کارروائیوں سے اس تاثرکوتقویت دے رہے ہیں کہ اسلام دہشت گردی کامذہب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دہشت گردی کانہیں بلکہ امن وسلامتی کامذہب ہے، اسلام احترام انسانیت کامذہب ہے۔انہوں نے
نوجوانوں سے کہاکہ وہ ایسے مذہبی انتہاپسندعناصرکے مذموم عزائم ناکام بنادیں جواسلام کانام خراب کررہے ہیں۔

11/4/2024 10:15:06 AM