سعدی ٹاؤن میں واٹر ٹینک میں ڈوبنے والے دو لڑکوں کی تلاش کا کام آج تیسرے روز بھی جاری رہا
رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے بچوں کے والدین سے ملاقات کرکے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
ساجد احمد نے دونوں لاشوں کی بازیابی کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی بچوں کے والدین نے قائد تحریک کا شکریہ ادا کیا
الطاف حسین ہی ہمارے مخلص رہنما ہیں جو ہمارے دکھ درد میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں
کراچی ۔۔۔ 12؍ جون 2016ء
کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں واٹر ٹینک میں ڈوبنے والے دو نوں بچوں کی تلاش کا کام آج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ اس ضمن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے قائد تحریک خصوصی ہدایت پر سعدی ٹاؤن میں بچوں کے والدین سے ملاقات کرکے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردونوں لاشوں کی بازیابی کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی ۔بچوں کے والدین نے قائد تحریک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الطاف حسین ہی ہمارے مخلص رہنما ہیں جو اتنی دور رہ کر بھی ہمارے دکھ درد میں بھی ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ۔ مذکورہ واٹر ٹینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے اور پانی کی سپلائی لائن سے جڑا ہوا ہے ۔