ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے نام وزیراعظم نوازشریف کا تہنیتی پیغام
وزیراعظم نوازشریف نے گلدستہ اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجنے پر قائدتحریک الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
لندن ۔۔۔ 8 جون 2016ء
وزیراعظم نوازشریف نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجاہے جس میں انہوں نے جناب الطاف حسین کو ان کے لئے گلدستہ اورنیک خواہشات کا پیغام بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے ان کیلئے نیک جذبات، خیرسگالی کے پیغام اور صحتیابی کی دعاؤں کو قابل قدر قرار دیا۔