Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی، قانونی، جمہوری اور انسانی حق ہے، رابطہ کمیٹی


پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی، قانونی، جمہوری اور انسانی حق ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/8/2016 1
پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی، قانونی، جمہوری اور انسانی حق ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم نے رینجرز کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کرکے جمہوری حق استعمال کیا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کو اسکے جمہوری حق سے روکنے کا عمل قطعی غیرقانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی پرامن ہڑتال کی اپیل کے خلاف ڈی جی رینجرزکا بیان قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
انسانیت اور جمہوریت پسند فرد اور جماعت کو رینجرز کے غیرقانونی اور غیرانسانی عمل کی کھل کرمذمت کرنی چاہیے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔8، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی پرامن ہڑتال کی اپیل کے خلاف ڈی جی رینجرز کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کو آئینی ، قانونی اورجمہوری حق سے روکنے کا عمل قطعی غیرقانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پرامن جمہوری احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا آئینی ، قانونی ، جمہوری اور انسانی حق ہے، ایم کیوایم نے رینجرز کے غیرقانونی اورغیرانسانی اقدامات کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کرکے اپنا جمہوری حق استعمال کیاہے جسے ریاستی طاقت سے روکنے کا عمل نہ صرف غیرقانونی وغیرجمہوری ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب لاکھوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت کو کچلنے، چھاپے ، گرفتاریوں اور محاصروں کے ذریعہ عوام کے منتخب نمائندوں کوہراساں کرنے کا ظالمانہ عمل کیاجارہا ہے اور دوسری جانب سے ایم کیوایم کے پرامن اورجمہوری احتجاج کوغیرقانونی قراردیکرایم کیوایم سے اس کا یہ جمہوری وقانونی حق بھی چھینا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کواس کے آئینی ، جمہوری اور قانونی حق سے محروم کرنے کا عمل خود غیرقانونی ہے اور ہرانسانیت اور جمہوریت پسند فرد اور جماعت کو رینجرز کے غیرقانونی اور غیرانسانی عمل کی کھل کرمذمت کرنی چاہیے ۔ 

11/21/2024 11:59:41 AM