ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے سینئر پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز کے محاصرے اور بدسلوکی کے خلاف کل بروز بدھ کو کراچی اور سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا
عوام اس ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کل بروز بدھ اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں اور پرامن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں
رینجرزنے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھر پر دھاوا بولا، انکے گھر کے دروازے کو لاتوں اوررائفلوں کے بٹوں سے مارا
رینجرزنے ڈاکٹرفاروق ستارکے گھرکے ساتھ ساتھ پورے علاقے کاکئی گھنٹے تک محاصرہ کئے رکھا، لوگوں کو تراویح کی ادائیگی تک کیلئے گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا
آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ڈاکٹر فاروق ستارکے گھر کا محاصرہ کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکامحاصرہ اس بات کوایک بارپھرثابت کرتاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اور آپریشن کے نام پرگھر گھرظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 7 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارٹی کے سینئرپارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار کے گھرپر رینجرز کے محاصرے اوربدسلوکی کی شدیدمذمت کی ہے اورریاستی بربریت کے اس واقعہ پر کل بروزبدھ کوکراچی اور سندھ بھرمیں یوم احتجاج منانے کااعلان کیاہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کل بروزبدھ اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بندرکھیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ منگل کی شب رینجرزکی بھاری نفری نے پی آئی بی کالونی کے علاقے میں ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرپردھاوابولا،ان کے گھرکے دروازے کو لاتوں اوررائفلوں کے بٹوں سے مارا، رینجرزنے ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکے ساتھ ساتھ پورے علاقے کاکئی گھنٹے تک محاصرہ کئے رکھا، لوگوں کو تراویح کی ادائیگی تک کیلئے گھروں سے باہرنکلنے نہیں دیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ اب ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارکے گھرکامحاصرہ اس بات کوایک بارپھرثابت کرتاہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیا جارہا ہے اورآپریشن کے نام پرگھر گھرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا لیکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے ڈاکٹرفاروق ستارکے گھر کا محاصرہ کیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹرفاروق ستارکے گھرکے محاصرے اورظلم وبربریت کے خلاف کل بروزبدھ احتجاج کے طورپراپناکاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھیں اوراس ظلم کے خلاف پرامن اندازمیں اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مہاجرعوام کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔