Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبارک میں غیراعلانیہ اور مسلسل کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خواجہ اظہار الحسن


رمضان المبارک میں غیراعلانیہ اور مسلسل کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 6/7/2016 1
رمضان المبارک میں غیراعلانیہ اور مسلسل کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خواجہ اظہار الحسن
بجلی کے بحران کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے، مارکیٹوں میں کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے
حکومت سندھ بھی اس معاملے پر یکسر لاتعلق ہوکر رہ گئی اور مشکلات کا سامنا عوام کو کرنا پڑرہا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن
تمام تر حکومتی وعدوں کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے۔ شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔ 7 جون 2016 ء
ایم کیوایم کے رہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کراچی میں مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کی جانب سے ایک طرف تویہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ رمضان المبارک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے لیکن شہرکے بیشترعلاقے مسلسل بجلی کے بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کوشدید پریشانیوں کا سامنا ہے بلکہ مارکیٹوں میں کاروباربھی شدیدمتاثرہورہاہے۔حکومت سندھ بھی اس معاملے پر یکسر لاتعلق ہوکر رہ گئی اورمشکلات کا سامنا عوام کوکرناپڑرہاہے۔خواجہ اظہارالحسن نے مطالبہ کیاکہ رمضان المبارک میں کی غیراعلانیہ اورمسلسل کی جانے والی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور شہریوں کواس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ 

1/10/2025 3:02:15 PM