Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے بحران اورحکومت سندھ کی بے حسی اورکراچی دشمنی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار شام 4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کااعلان


کراچی میں پانی کے بحران اورحکومت سندھ کی بے حسی اورکراچی دشمنی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار شام 4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کااعلان
 Posted on: 6/4/2016 1
کراچی میں پانی کے بحران اورحکومت سندھ کی بے حسی اورکراچی دشمنی کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروز اتوار شام 4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی کااعلان
مظاہرے میں ایم کیوایم کے مرکزی رہنما، ارکان اسمبلی، یوسی چیئرمینزاورکونسلرزبھی شریک ہونگے،رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
حکومت سندھ، کراچی اوراس کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی کے شہریوں کا پانی حکومت سندھ کے احکامات پر کراچی سے باہر تعمیرہونے والے بڑے رہائشی منصوبوں کوفراہم کیاجارہا ہے
باقی رہ جانے والاپانی غیرقانونی ہائیڈرینٹ اورٹینکرمافیاکی نذرہورہاہے، کراچی کے شہری پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں
شہر کے ہرعلاقے میں روزانہ عوام پانی کیلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت سندھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے
کراچی کی آبادی دوکروڑسے زائدہوچکی ہے جسے پانی اورتمام وسائل میں زیادہ حصے کی ضرورت ہے
حکومت سندھ نے کراچی کوپانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K-4 کو فنڈز مختص ہونے کے باوجود سرخ فیتے کی نذر کردیا ہے
ایم کیوایم کی جانب سے اس مسئلے پرکئی بارسندھ اسمبلی میں بھی احتجاج کیاگیالیکن حکومت سندھ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی

کراچی ۔۔۔ 4 جون 2016ء
کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران اوراس مسئلے پرحکومت سندھ کی بے حسی اورکراچی دشمنی کے خلاف کل بروز اتوار شام 4بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجس میں شہریوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما، ارکان اسمبلی، یوسی چیئرمینز اورکونسلرزبھی شریک ہوں گے۔ اس بات کافیصلہ آج رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں شہرمیں پانی کی شدیدقلت اوراس کے مختلف اسباب کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق پایاگیاکہ پانی کی شدیدقلت کے باعث کراچی کے شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اوریہ بے چینی اب شدید غصے اوراشتعال میں تبدیل ہورہی ہے لیکن حکومت سندھ اس صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے کراچی اوراس کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیاگیاکراچی کی آبادی دوکروڑسے زائدہوچکی ہے جسے پانی اورتمام وسائل میں زیادہ حصے کی ضرورت ہے ، کراچی کوپانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K-4 کی منظوری اورفنڈزمختص ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے کراچی کوپانی کی فراہمی کے اس بڑے منصوبے کوسرخ فیتے کی نذر کردیا ہے جبکہ شہرکو اس وقت جوپانی فراہم کیاجارہاہے اس کابڑاحصہ بھی حکومت سندھ کے احکامات پر کراچی کے شہریوں کوفراہم کرنے کے بجائے کراچی کے نواحی علاقوں اورشہرسے باہر تعمیرہونے والے بڑے رہائشی منصوبوں کوفراہم کیاجارہا ہے جبکہ باقی رہ جانے والاپانی کراچی میں قائم غیرقانونی ہائیڈرینٹ اورٹینکرمافیاکی نذرہورہاہے جس کی وجہ سے کراچی کے شہری پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں۔اجلاس میں مزیدکہاگیاکہ شہر کے ہر علاقے میں روزانہ عوام پانی کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت سندھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔ ایم کیوایم کی جانب سے اس مسئلے پرکئی بارسندھ اسمبلی میں بھی احتجاج کیاگیالیکن حکومت سندھ نے مسلسل کراچی دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے اس پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ اس ساری صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل بروزاتوارشام چار بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ مظاہرے میں شہریوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما، ارکان اسمبلی،، یوسی چیئرمینز اورکونسلرزبھی شریک ہوں گے۔

7/19/2024 2:24:28 AM