ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کا ناروا عمل فی الفور بند کرایا جائے، محمدکمال ملک رکن رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی
سرکاری سرپرستی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل فی الفور بند کیا جائے ورنہ کروڑوں عوام کے احساسات اور جذبات سے کھیلنے کا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں، کمال ملک
ایم کیوایم کے کارکنان پر پرتشدد کاروائیاںِ، گھروں دفاتر پر دھمکیاں دیکرحراساں کرنے سے کیا شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ؟
لائنز ایریا ، کورنگی ، ملیراور شاہ فیصل کے عوام حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردی، غندہ گردی اور پرتشدد کاروائیوں پر صبر کا مظاہرہ کریں
محمد کمال ملک کی رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن،اراکین اسمبلی علی رضا، فیصل رفیق اور دیگر کے ہمراہ لائنزایریا ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔:04،جون2016ء