حکومت کا بجٹ خسارا دو ہزار ارب اور ہمارے شیڈوبجٹ کاخسارا ایک ہزار ارب کا ہوگا، ڈاکٹر فارو ق ستار
شیڈو بجٹ میں 34سو ارب کے اضافی وسائل دیئے گئے جس میں مرکز کے پاس بھی پانچ سو ارب اضافی بچیں گے ،ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کا وفاقی شیڈو بجٹ دراصل قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ایک معاشی ویژن ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن ایم کیوایم نے شیڈو بجٹ میں رکھا ہے
ایم کیوایم کے شیڈو بجٹ کی کاپی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو روانہ کررہے ،امید ہے کہ اسحاق ڈار جب وفاقی بجٹ پیش کریں گے تو ایم کیوایم کے شیڈو بجٹ کی مثبت تجاویز کو بھی شامل کریں گے
حکومت کا ترقیاتی بجٹ 18فیصد ہے اور ہمارا ترقیاتی بجٹ 27سے 30فیصد
صرف تنخواہ دار اور متوسط غریب طبقے پر ٹیکس لگا دینے سے پاکستان کی معیشت کا اسٹیٹس کو اور جمود ختم نہیں ہوگا
اپوزیشن جماعتیں احتساب کی بات کرتی ہیں اور بجٹ میں احتساب کی بات نہیں کرتیں ،ہمارا وفاقی شیڈو بجٹ اس کا توڑ ہے
اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستان کے شہریوں کو دیدیا گیا تو ہر گھر کا بجٹ مستحکم ہوجائے گا
آئی ٹی پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی ضرورت ہے
ون ونڈو آپریشن سرمایہ کاری کیلئے ہو ، لگژری آئیٹم کوبینڈ کریں ، بیوروکریسی کے فیتے کو سرمایہ کاری کے عمل سے کاٹ دیں
ایم کیوایم کا شیڈو بجٹ عوام دوست ، معیشت دوست، ترقی پسند اور پروگریسو ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
مقامی ہوٹل میں ایم کیوایم کے وفاقی شیڈو بجٹ پیش کرنے کی تقریب سے اظہار خیال
تقریب میں صنعتکار سراج قاسم تیلی ، یونس بشیر ،وومن چیمبروفد،پاکستان کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے عتیق الرحمن ، اپٹما کے جنرل سیکریٹری سلیم صالح ، حاجی شفیق الرحمن ، اکرم صدیقی ، انجینئر مجید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
کراچی ۔۔۔یکم، جون2016ء