Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔رابطہ کمیٹی


رینجرز نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/1/2016 1
رینجرز نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔رابطہ کمیٹی
قیام امن کے نام پر جاری آپریشن مکمل طورپرایم کیوایم کرش آپریشن کی شکل اختیارکرچکاہے 
اسٹیبلشمنٹ کی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے گرفتارکارکنوں کو ٹارگٹ کلر اور دہشت گردکے طورپرپیش کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم میں کسی قسم کاکوئی عسکری ونگ نہیں اوریہ ساراپروپیگنڈہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کوبدنام کرنے اوران کاامیج خراب کرنے کیلئے کیاجارہاہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کی جبری گمشدگیوں کاسلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ یکم جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے چار کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج صبح پاک کالونی کے علاقے میں بھی رینجرزنے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورپاک کالونی یوسی 6 سے تعلق رکھنے والے تین کارکنوں حیدرعلی ولد ہاشم علی ، عابد شیخ ولد معین الدین اورعمران عزیزولدعزیزاحمدکوان کے گھروں سے گرفتارکرلیا۔ تینوں گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اوران کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیاہے اورکہاں رکھاگیاہے ۔ اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے یوسی 7 سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکن نویدعلی بیگ ولدارشد علی بیگ کواس وقت گرفتار کرلیا جب وہ علاقے میں واقع اللہ والی مسجد سے نمازاداکرکے باہر نکل رہے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ قیام امن کے نام پر جاری آپریشن مکمل طورپرایم کیوایم کرش آپریشن کی شکل اختیارکرچکاہے جس کے تحت روزانہ شہرکے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اورگرفتاری کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے تمام گرفتارکارکنوں کو ٹارگٹ کلر، دہشت گردکے طورپرپیش کیاجارہاہے اوران کاتعلق عسکری ونگ سے ظاہرکیاجارہاہے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملو ث کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے اس عمل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک بارپھرواضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ ایم کیوایم میں کسی قسم کاکوئی عسکری ونگ نہیں اوریہ ساراپروپیگنڈہ ایم کیو ایم اوراس کے کارکنوں کوبدنام کرنے اوران کاامیج خراب کرنے کیلئے کیاجارہاہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کی جبری گمشدگیوں کاسلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ۔

1/10/2025 3:11:01 PM