Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک طلبہ تنظیم نے ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دیا۔ خواجہ اظہار الحسن


پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک طلبہ تنظیم نے ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دیا۔ خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 6/1/2016 1
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک طلبہ تنظیم نے ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دیا۔ خواجہ اظہار الحسن
اے پی ایم ایس او کے قیام کے بعد ہی سے باطل قوتوں کی جانب سے مہاجروں کی آواز کو دبانے کیلئے اے پی ایم ایس او اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔ خواجہ اظہار الحسن 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی کی اسی آرٹس لابی سے مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کی بنیاد ڈالی تھی۔ وائس چیئرپرسن اے پی ایم ایس او ، وجیہہ رؤف 
آج کے دن ہم سب عہد کرتے ہیں کہ قائد تحریک کی تعلیمات کے مطابق پورے پاکستان کے طلبہ و طالبات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وائس چیئرپرسن اے پی ایم ایس او ، وجیہہ رؤف 
کراچی ۔۔۔ 01؍ جون 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تنظیم کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ کراچی کی آرٹس لابی پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، نائلہ لطیف، خالد افتخار، انور رضا نقوی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام، طلباء و طالبات سمیت اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک طلبہ تنظیم نے ملک کی کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے قیام کے بعد ہی سے باطل قوتوں کی جانب سے مہاجروں کی آواز کو دبانے کیلئے اے پی ایم ایس او اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف طرح طرح کے منفی پروپیگنڈوں کا آغاز کردیا گیا تھا لیکن حق پرست عوام ہمیشہ سے ان منفی پروپیگنڈوں کو سختی سے مسترد کرتی رہی ہے۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کی مرکزی وائس چیئرپرسن وجیہہ رؤف نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی کی اسی آرٹس لابی سے مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب عہد کرتے ہیں کہ قائد تحریک کی تعلیمات کے مطابق پورے پاکستان کے طلبہ و طالبات کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
 
 
 
 
 

تصاویر 

7/19/2024 2:28:15 AM