Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ذوالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی


غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ذوالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/1/2016 1
غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ذوالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
ذوالفقار حیدر کو غیر تنظیمی حرکات کے باعث انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے خارج کردیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی
کارکنان اب اس مہاجر دشمن شخص سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔ رابطہ کمیٹی
لندن۔۔ 1جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر سید ذالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تنظیم میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سید ذوالفقار حیدر کو متعدد بار تنبیہ کرائی گئی کہ وہ غیر تنظیمی حرکات میں ملوث ہونا چھوڑ دیں مگر وہ بعض نہ آئے جس کی بنا پر انہیں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے نہ صرف خارج کیا گیا بلکہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں آنے پر پابندی بھی لگائی گئی۔ آج یہ اطلاعات زبان زدوعام ہیں کہ ذوالفقار حیدر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی طاقتور ایجنسی کا تنخواہ دار مخبر بن چکا ہے اور اپنے دینی عقائد ونظریات سمیت تمام گھریلومہذبانہ ، تہذبیاتی تربیت کو یکسر بھول بیٹھاہے۔ اس وقت ذوالفقار حیدر کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جو کام ملا ہے وہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی بنائی گئی کمالو نامی کمپنی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرائیں۔ اس کی مسلسل غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل سامنے رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے اس کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب اس مہاجر دشمن شخص سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔

1/10/2025 3:09:44 PM