Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف سندھ بھر میں چھ روزہ احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کااعلان کردیا


ایم کیوایم نے غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف سندھ بھر میں چھ روزہ احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کااعلان کردیا
 Posted on: 5/29/2016
ایم کیوایم نے غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف سندھ بھر میں چھ روزہ احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کااعلان کردیا
ندیم قاضی سمیت دیگر کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اوردھرنے ہوں گے ، ایم کیوایم
احتجاجی مظاہرے سندھ کے مختلف شہروں کے پریس کلب کے سامنے کیے جائیں گے 
کل بروز پیر کوحیدر آباد، ٹھٹھہ او رسجاول میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
کراچی۔۔۔۔29مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ نے حیدر آباد زون کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی و دیگر بے گناہ کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور انہیں عدالت میں پیش نہ کرنے کے خلاف سندھ بھر میں چھ روزہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کااعلان کیا ہے ۔ایم کیوایم کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد کے سابق سیکٹرانچارج ندیم قاضی سمیت دیگربے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور گرفتاری کے بعد انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سندھ کے مختلف شہروں کے پریس کلب کے سامنے کیے جائیں گے ۔ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا آغاز 30مئی 2016سے کیاجائے گا جوکہ 04جون2016 ء جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں کل بروز پیر مورخہ30مئی 2016ء کو حیدر آباد، ٹھٹھہ او رسجاول ،31مئی 2016ء میر پور خاص ، عمرکوٹ ،یکم جون 2016ء کو سکھر ، خیر پور، گھوٹکی ،02جون 2016ء کو ٹنڈوالہیار، قمبر شہدادکوٹ ، کشمور، جیکب آباد ،03جوان 2016ء کو سانگھڑ ، جام شورو ، لاڑکانہ ، شکار پور اور 04جون 2016ء کو نواب شاہ، نوشہرو فیروز ا،دادوکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے ۔

1/10/2025 2:59:52 PM