Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریا ٹاؤن میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے اور کمیٹی کے رکن مسرور اور کارکن ولی محمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریا ٹاؤن میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے اور کمیٹی کے رکن مسرور اور کارکن ولی محمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/29/2016
حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریا ٹاؤن میں شدید ہوائی فائرنگ کرنے اور کمیٹی کے رکن مسرور اور کارکن ولی محمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے نہتے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے حقیقی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
مسرور اور کارکن ولی محمد میدان کے باہر بیٹھے تھے کہ 40 سے 50 موٹر سائیکلوں پر سوار حقیقی دہشت گردوں نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا
حقیقی دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں بھی فائرنگ کرکے ملیر ٹاؤن کے کارکنان عاصم حسین، فہد ذکی اور ہمدرد امیر کو شہید کیا تھا
جبکہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے
ایم کیوایم کو ختم کرنے کے لئے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جس کے باعث شہر میں حقیقی دہشت گردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے اور ایک بار پھر شہر میں نوگوایریا قائم ہوتے نظر آرہے ہیں
حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور تشدد میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔29؍مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے لائنزایریاٹاؤن میں شدیدہوائی فائرنگ اورایم کیوایم لائنز ایریا ٹاؤن آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سروراور کارکن ولی محمد کوبہیمانہ تشددکا نشانہ بناکرشدیدزخمی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے نہتے کارکنان کوتشدد کا نشانہ بنانے والے حقیقی دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ لائنزایریا ٹاؤن کمیٹی کے رکن مسروراورکارکن ولی محمد لائنزایریا میں واقع چھوٹو میدان کے باہربیٹھے ہوئے تھے کہ40سے 50 موٹرسائیکلوں پرسوارحقیقی دہشت گردوں نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی اور شدید زخمی حالت میں چھوڑکرفائرنگ کرتے ہوئے چلے گئے جس کے بعدمسروراور اور ولی محمد کوجناح ہسپتال لے جایاگیاجہاں انہیں طبّی امدادفراہم کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ چندروزقبل بھی ملیرکے علاقے میں حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے کارکنان عاصم حسین ، فہد ذکی کو شہید اور ہمدرد امیر حیدر کو زخمی دیاتھااسی طرح لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی اورکورنگی میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے دہشت گردی کا بازار گرم کررکھاہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے حقیقی دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جس کے باعث شہرمیں حقیقی دہشت گردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے اور ایک بار پھر شہر میں نوگوایریا قائم کردیئے گئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں بھاری نفری اوررینجرزکی موجودگی میں جدید ہتھیاروں سے مسلح حقیقی دہشت گردوں کا سرعام ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنان کے گھروں اورباہر بیٹھے کارکنان پرمسلح حملے کے واقعات اس بات کاثبوت ہیں کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ انور سیال، ڈی جی رینجرزبلال اکبر اورپولیس کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاکہ وہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے کارکنان کوتشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیں اور تشدد میں ملوث حقیقی دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادیں۔

1/10/2025 3:07:32 PM