Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔قاسم علی رضا


پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔قاسم علی رضا
 Posted on: 5/28/2016
پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔قاسم علی رضا
مہاجروں نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ غلامی کی زندگی گزارنے کیلئے کسی بھی قیمت پر تیار نہیں ہیں، قاسم علی رضا
مہاجرعوام علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریزنہیں کریں گے، قاسم علی رضا
قیام امن کی آڑ میں شروع کئے جانے والے کراچی آپریشن کا نشانہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے، قاسم علی رضا
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں مزید تین اراکین کے ناموں کا اعلان
سہیل زیدی جوائنٹ آرگنائزر ،سہیل خانزادہ اور محمد شفیق ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ہوں گے
لندن۔۔28مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے ملک میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اورمہاجرعوام علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریزنہیں کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم برطانیہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قاسم علی رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے جہاں بلا امتیازرنگ و نسل، زبان ، قومیت،جنس، مسلک اور مذہب ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر مکمل حقوق حاصل ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بہترطرز حکومت اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ کوٹہ سسٹم کے نفاذ اور دیگر غیرمنصفانہ اقدامات کے ذریعہ مہاجروں کے سیاسی ،معاشی ، تعلیمی اور انسانی حقوق غصب کیے جارہے ہیں جس کے باعث انکے احساس محرومی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ غلامی کی زندگی گزارنے کیلئے کسی بھی قیمت پر تیار نہیں ہیں اور اپنے علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کی آڑ میں شروع کئے جانے والے کراچی آپریشن کا نشانہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔ گزشتہ ڈھائی سالوں میں ایم کیو ایم کے کئی ہزار کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، 60کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں اور ڈیڑھ سو سے زائد اب تک لاپتہ ہیں لیکن ارباب اختیار ، وفاقی وصوبائی حکومتیں اورعدلیہ مہاجروں کے ساتھ کئے جانے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن کراچی کے نامزد مئیرز اور ڈپٹی مئیرز کے انتخابات کے انعقاد میں کھڑی کرکے ایم کیو ایم کوحاصل عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جاری ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اجلاس میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا نے ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں مزید تین اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق سہیل زیدی جوائنٹ آرگنائزر اور سہیل خانزادہ اور محمد شفیق اراکین آرگنائزنگ کمیٹی ہونگے۔

1/10/2025 3:12:30 PM