متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مفاد میں وفاق کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
شفاف مردم شماری اور کرپشن کا خاتمہ قومی ایجنڈا ہے، ایم کیوایم کا سیاسی ایجنڈا اور منشور قومی ایجنڈا اور قومی منشور ہے
تمام سیاسی جماعتیں پانامہ لیکس کے معاملے پر اپنے مفادات کے تحت بات کررہی ہیں مگر صرف ایم کیوایم قومی مفاد کے تحت بات کررہی ہے
جیلوں میں ایم کیوایم کے اسیر کارکنان پر دباؤ غیرآئینی، غیرسیاسی اور غیرجمہوری ہی نہیں بلکہ سیاسی پانامہ لیکس ہے
پی ایس 117 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پی آئی بی جہانگیرروڈ ٹاؤن آفس امام بارگاہ شاہ نجف سے نکالی جانے والی انتخابی ریلی کے آغاز سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
کراچی:۔۔۔27؍مئی2016ء