جاپان کے قونصلیٹ ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ کمرشل سیکشن Mr Atsushi Murataکا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
Mr Atsushi Murataکی وسیم اختر کو کراچی کا میئر نامزد ہونے پر مبارکباد
کراچی ۔۔۔26، مئی 2016ء
جاپان کے قونصلیٹ کونسل ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ کمرشل سیکشن Mr Atsushi Murataنے جمعرات کوایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد کا دورہ کیا اور رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔Mr Atsushi Murataنے وسیم اختر کو کراچی کا میئر نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔