Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں جاری غیر قانونی چائنا کٹنگ کے دھندے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں جاری غیر قانونی چائنا کٹنگ کے دھندے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/25/2016
کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں جاری غیر قانونی چائنا کٹنگ کے دھندے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم سے نکالے گئے ضمیر فروشوں کی جانب سے کی جانے والی چائنا کٹنگ پر ایم کیوایم کو بدنام کرنے والے اب غیر قانونی چائنا کٹنگ پر کیوں مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سرکاری سرپرستی میں کراچی کے علاقے کورنگی ، باب کورنگی ، سرجانی ٹاؤن، مشرف کالونی ، بلدیہ ٹاؤن ، نیو کراچی ، پاک کالونی اور پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی چائنا کٹنگ کا دھندہ عروج پر ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
چائنا کٹنگ کرکے کراچی شہر کی اصل رونق ، تصویر اور تصور کو برباد کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شہری سرکاری سرپرستی میں غیر قانونی چائنا کٹنگ کے خلاف اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،ر ابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں جاری چائنا کٹنگ کا دھندہ فی الفور بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔25، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں غیر قانونی طور پر چائنا کٹنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم سے نکالے گئے ضمیر فروشوں کی جانب سے کی جانے والی چائنا کٹنگ پر ایم کیوایم کو بدنام کرنے والے اب غیر قانونی چائنا کٹنگ پر کیوں مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری سرپرستی میں کراچی کے علاقے کورنگی ، باب کورنگی ، سرجانی ٹاؤن، مشرف کالونی ، بلدیہ ٹاؤن ، نیو کراچی ، پاک کالونی اور پی اینڈ ٹی کالونی میں غیر قانونی چائنا کٹنگ کا دھندہ عروج پر ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کی بند بانٹ کی جارہی ہے اور کراچی شہر کی اصل رونق ، تصویر اور تصور کو برباد کیاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں غیر قانونی چائنا کٹنگ کا دھندہ کرنے والوں کو سرکاری سرپرستی سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکاری افسران نے کراچی کو لوٹ کامال سمجھ لیا ہے اور کراچی کو تباہی و بربادی کی جانب لیجانے کیلئے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چائنا کٹنگ کرکے شہر یون کو پارکوں اور تفریحی مقامات سے محروم کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چائنا کٹنگ کے دھندے میں ملوث عناصر کو سرکاری سرپرستی حاصل ہونا شہریوں کیلئے نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ وہ اس عمل کے خلاف اپنے احتجاج کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری سرپرستی میں جاری چائنا کٹنگ کا دھندہ فی الفور بند کرایاجائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 


1/10/2025 3:01:57 PM