قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری کا بنیادی جز انکے ہر فیصلوں پر من وغن عمل پیر ا ہونا ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
انقلابی تحریکوں کے فیصلے اجتماعی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں اور ان دور رس نتا ئج ہو تے ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پر عمل پیراں ہوکر ملک کی مظلوم عوام کے حقوق کے لیئے آواز حق بلند کر تے رہیں گے ۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
ملک پاکستان کے غریب و مظلوم حق پرست عوام کے جائز حقوق کے علمبردار صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔ 23؍ مئی 2016 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری کا بنیادی جز انکے ہر فیصلوں پر من وغن عمل پیر ا ہونا ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب ،سندھ تنظیمی کمیٹی رکن نبیل احمد ،ڈاکٹر فوزیہ ،ایم کیوایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی سمیت سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ انقلابی تحریکوں کے فیصلے اجتماعی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں اور ان دور رس نتا ئج ہو تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی انقلابی جدوجہد شہداء کی قربانیوں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کے روشن مستقبل اور کامیابی کے لیئے آپس کی نفرتوں کو بھلاکر محبت کی فضاء پیدا کر نا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پر عمل پیراں ہوکر ملک کی مظلوم عوام کے حقوق کے لئے آواز حق بلند کر تے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے غریب و مظلوم حق پرست عوام کے جائز حقوق کے علمبردار صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اتحاد کو مزید مضبوط کرنا ہوگا تاکہ قائد کے فلسفہ پر صحیح طور پر عملدرآمد ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ماضی میں بہت ظلم ہوئے اور ہمیں گرفتار کیا گیا لیکن جیت صرف حق و سچ کی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ظلم و ستم کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم حق کی خاطر سر کٹا تو سکتے ہیں لیکن جھکا نہیں سکتے۔