متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔ 22؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوسی 112-B بلدیہ ٹاؤن کے کارکن اشرف پٹنی کے بہنوئی محمد یونس اور یوسی بھنگوریہ گوٹھ کے کارکن محمد اقبال برفت کی خالہ فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)