Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت ، ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہی ہے،نامزدمیئرکراچی وسیم اختر


سندھ حکومت ، ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہی ہے،نامزدمیئرکراچی وسیم اختر
 Posted on: 5/21/2016
سندھ حکومت ، ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہی ہے،نامزدمیئرکراچی وسیم اختر
کراچی میں گٹرلائن ابل رہی ہیں،سڑکوں پرکچراجمع ہے،ٹریفک کاحال براہے،بجلی اورپینے کاپانی شہریوں کومیسرنہیں،وسیم اختر
سندھ حکومت نے ساری حدیں پارکردی ہیں،کوئی پوچھنے والانہیں،حکمران اوراپوزیشن پانامہ پانامہ کھیل رہے ہیں،وسیم اختر
پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کوکراچی کے مسائل اوران کے حل سیکوئی دلچسپی نہیں،وسیم اختر
وسیم اخترکی نامزدڈپٹی میئرارشدوہرا،اوردیگرکے ہمراہ حسین ابرہیم گراؤنڈمیں پریس کانفرنس
کراچی :۔۔21؍ مئی 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست مئیروسیم اخترنے کہاہے کہ سندھ حکومت کراچی دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے ،وہ ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہے ہیں،کراچی کوپاکستان کاحصہ سمجھاجائے،کراچی پورے ملک کوچلارہاہے مگراس شہرکے لئے صرف گرین بس سروس ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں گٹرلائنیں ابل رہی ہیں،سڑکوں پرکچراجمع ہے،ٹریفک کاحال براہے،بجلی اورپینے کاپانی شہریوں کومیسرنہیں، سندھ حکومت نے ساری حدیں پارکردی ہیں،کوئی پوچھنے والانہیں،حکمران اوراپوزیشن پانامہ پانامہ کھیل رہے ہیں کراچی کے مسائل اوران کے حل سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے حکمرانوں کوپاکستان کے عوام کاواسطہ دے کر کہا کہ وہ60دن کے اندراس بلدیاتی مرحلہ کومکمل کریں،لندن میں میئرکے انتخاب کے صرف7گھنٹے میں مئیربنادیاگیامگرہم کو7مہینے ہوگئے کچھ نہیں ہوا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نامزدڈپٹی میئرارشدوہرا، نامزدچیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی،سی ای سی کے رکن معیدانوار،یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمینوں کے ہمراہ حسین ابراہیم اسپورٹس کمپلیکس المعروف عیدگاہ گراؤنڈفیڈرل بی ایریامیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔وسیم اخترنے حسین ابرہیم اسپورٹس کمپلیکس کی حالات زاراورمنوں کچرے کے ڈھیروں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس گراؤنڈمیں ہم اس وقت موجودہیں کہ یہاں کچرے کی حالت دیکھئے یہ وہ شہرہے جواس ملک کو75فیصدٹیکس دیتاہے ۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کانام لیئے بغیرکہاکہ ہروقت جمہوریت کاڈھول پیٹنے والی ملک کی دوبڑی سیاسی جماعتوں نے آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے ،لیکن جب سپریم کورٹ نے کہاتوشیڈول کے مطابق الیکشن ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام اس انتظارمیں ہیں کہ کب میئراورڈپٹی میئراپنے کام شروع کریں توان کے مسائل حل ہوں۔مورخہ4مئی 2016کوتیسری بارالیکشن شیڈول جاری کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن عدالت کوبھی گمراہ کررہاہے کیونکہ جب آزادامیدواروں کاکیس کورٹ میں تھااس وقت الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض کیوں نہیں اٹھایا،ایم کیوایم کے علاوہ آزادامیدواربھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی جلدسے جلداپنے کاموں کا آغاز۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی اسمبلی میں اکثریت ہے جس کی وجہ سے وہ جودل چاہتاہے کرتی ہے، مختلف محکموں کوسندھ حکومت نے اپنے پاس لے لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی والے اگرنیک نیت ہوتے توہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل کرتے لیکن انہیں بلدیاتی کاموں سے کوئی دلچسپی نہیں۔وسیم اخترنے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف،سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد

1/10/2025 3:10:11 PM