Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عائشہ منزل چورنگی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


عائشہ منزل چورنگی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/21/2016
عائشہ منزل چورنگی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
جناب الطاف حسین کا دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اورمغفرت کیلئے دعا 
عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکارو ں کے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، وفاقی اور صوبائی وزیر داخلہ سے مطالبہ
َؒ لندن :۔۔21؍ مئی 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عائشہ منزل چورنگی پرموٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ اپنے ایک بیان میں کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں جن کے ہاتھوں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ انور سیال سے مطالبہ کیا کہ عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکارو ں کے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

1/10/2025 3:08:15 PM