نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے مزدورں پر تشد اور غیر قانونی جرگے کے ذریعے تذلیل آمیز سزائیں دینے کےخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے وڈیرے کے ظلم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور وڈیرانہ سسٹم کے خاتمہ کا مطالبہ کیا
’’ جرگہ سسٹم خلافِ قانون ہے ‘‘’’جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو دفن کرو ‘‘’’حکومت سندھ ظالم وڈیرے محمد بخش مغیجو کو گرفتار کرے ‘‘مظاہرے کے شرکاء کے پلے کارڈز
مظاہرے میں وڈیروں کے ظلم کا شکار ہونے والے مزدورکے اہل خانہ شریک ہوئے
کراچی ۔۔۔20، مئی 2016ء
نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدد اور غیر قانونی جرگے کے ذریے غیر انسانی سزائیں دینے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے وڈیرے کے ظلم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور وڈیرانہ سسٹم کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرے کے شرکاء پرجوش انداز میں غنڈہ گردی ، دہشت گردی نہیں چلے نہیں چلے ‘‘’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘’’سزا دو سزا دو ظالم وڈیرے کو سزا دو ‘‘’’عدلیہ کے منافی جرگوں کا انعقاد ختم کیاجائے ‘‘’’وڈیرہ شاہی کی سرکاری نہیں چلے گی نہیں چلے گی ‘‘’’وڈیرہ کلچر نامنظور نامنظور ‘‘’’ہم نہ ہون ہمارے بعد الطاف الطاف ، جاگیرداری کے خلاف الطا ف الطاف ‘‘’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘کے نعرے وقفے وقفے سے لگاتے رہے جبکہ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر’’ جرگہ سسٹم خلافِ قانون ہے ‘‘’’جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کو دفن کرو ‘‘’’حکومت سندھ ظالم وڈیرے محمد بخشمغیجوکو گرفتار کرے ‘‘’’وڈیرے کا ساتھ دینے پر ایس ایچ او نوشہرو فیروز اورہلکاروں کو گرفتار کیاجائے ‘‘کے مطالبات اور کلمات جلی حروف میں درج تھے ۔ اسٹیج پر ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر اردو زبان میں ’’نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدد اور غیرقانونی جرگے کے ذریعے غیر انسانی سزائیں دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جبکہ انگریزی زبان میں Protest: Stop unconstitutional & illegal 'Jirga" system in Pakistanکے الفاظ تحریر تھے ۔احتجاجی مظاہرے میں ظلم کا شکار ہونے والے مزدورں کے چاچا اور اہل خانہ بھی شریک ہوئے اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، کیف الوریٰ ، کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، حق پرست بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کا باقاعدہ آغاز شام 6بجکر 30منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین وسندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ساتھی اسحق ، ہیر سوہو ،نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختراور نام نہاد وڈیرے کے ظلم کا نشانہ بنانے والے مزدوروں کے چاچا نے بھی خطاب کیا ۔