فہدشہید کے قتل میں ملوث حقیقی دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ فہدشہیدکے لواحقین سےقائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
قائدتحریک الطاف حسین کافائرنگ سے زخمی ہونے والے کامران سے بھی دلی ہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔ 20 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملیر میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن فہد کی شہادت اورایک کارکن کے بھائی کامران کوزخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فہدشہید کے قتل میں ملوث حقیقی دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے فہدشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ فہدشہید کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے کامران سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔