Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام نے جعلی لوگوں کوبری طرح مستردکردیاہے۔الطاف حسین


کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام نے جعلی لوگوں کوبری طرح مستردکردیاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/18/2016
کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام نے جعلی لوگوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔ الطاف حسین
یہ ایم کیوایم کے نظریہ کی سچائی ہے کہ تمام ترمصائب ومشکلات اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود وکلاء، دانشور، ٹیکنوکریٹس اور بڑے بڑے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں
کارکنان وعوام نے جس جرات وہمت اورثابت قدمی کامظاہرہ کیاہے اس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں
نائن زیروکراچی، حیدرآباد اورمیرپورخاص کے ذمہ داروں، خواتین اوربزرگوں سے فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 18 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام نے جعلی لوگوں کو بری طرح مستردکردیاہے۔ انہوں نے یہ بات آج نائن زیروکراچی، حیدرآباد اورمیرپورخاص کے ذمہ داروں، خواتین اور بزرگوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ تمام ترکوششوں کے باوجودحقیقی دہشت گردبھی عوام میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اورجوضمیرفروش عناصربھی حالیہ دنوں میںیہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے آتے ہی کراچی ، حیدرآباد اورمیرپورخاص کے عوام کاسیلاب ان کیلئے امڈ آئے گا،وہ ان شہروں کوفتح کرلیں گے لیکن عوام نے انہیں مستردکردیاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ایم کیوایم کے نظریہ کی سچائی ہے کہ تمام ترمصائب ومشکلات اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجود وکلاء، دانشور، ٹیکنوکریٹس اوربڑے بڑے لوگ ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حالیہ آپریشن اورضمیرفروش عناصر کی غنڈہ گردیوں اورچھاپوں گرفتاریوں کے باوجود حیدرآباداورمیرپورخاص کے کارکنان وعوام نے جس جرات وہمت اورثابت قدمی کامظاہرہ کیاہے اس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر کارکنوں، خواتین اوربزرگوں نے کافی دیرتک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ 
English Viewers

1/10/2025 3:06:49 PM