پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پشاور میں بم دھماکے دہشت گردوں کی منظم بندی کا ساخشانہ ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے رابطہ کمیٹی کی دعا
کراچی ۔۔۔18، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے اور دھماکوں میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد افراد کا زخمی ہونا ہر درد مند شخص کیلئے صدمہ اور دکھ کا باعث ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پشاور میں بم دھماکے دہشت گردوں کی منظم بندی کا ساخشانہ ہے اور ان دھماکوں سے واضح ہوگیا ہے کہ پشاور میں ملک دشمن دہشت گرد سرگرم ہیں اور اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے علاقہ متھرا میں بم دھماکوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے خلاف تمام ذرائع اور وسائل استعمال کئے جائیں اور عوام کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی جائے ۔