Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی غنڈہ گردی اور عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی اسلحہ کے زور پر روکے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ


لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی غنڈہ گردی اور عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی اسلحہ کے زور پر روکے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
 Posted on: 5/18/2016
لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی غنڈہ گردی اور عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی اسلحہ کے زور پر روکے جانے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی سرکاری سرپرستی میں مجرمامہ سرگرمیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے ، خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی میں عوام کو بجلی اور پانی کی سپلائی روکنے کیلئے ان اداروں کی عمارتوں پر اسلحہ کے 
زور پرقبضہ کررکھا ہے، خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
جناب الطاف حسین اور لانڈھی کے عوام کے درمیان محبتیں ختم کرنے کیلئے حقیقی دہشت گردوں نے یزیدی دور کے مظالم کو اپنا لیا ہے ، خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
لانڈھی میں پانی اور بجلی کی عمارتوں پر سے حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایاجائے اور انہیں گرفتار کیاجائے ، خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ
کراچی ۔۔۔18، مئی2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی خالد افتخار ، عامرمعین اور وقار حسین شاہ نے لانڈھی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی غنڈہ گردی اور عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی اسلحہ کے زور پر روکنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لانڈھی کے عوام کو کھلی دہشت گردی کانشانہ بنانے کے بعد اب عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت اور عقیدت رکھنے کی پاداش میں پانی اور بجلی کی فراہمی تک روک دی گئی ہے اور اس پر حکومت اور انتظامیہ حقیقی دہشت گردوں کے آگے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی سرکاری سرپرستی میں مجرمامہ سرگرمیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے ، جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی میں عوام کو بجلی اور پانی کی سپلائی روکنے کیلئے ان اداروں کی سرکاری عمارتوں پر اسلحہ کے زور پرقبضہ کررکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد وں کی سرکاری سرپرستی میں کھلی دہشت گردی ، ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر حملے ، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوئے تو جناب الطاف حسین اور لانڈھی کے عوام کے درمیان محبتیں ختم کرنے کیلئے حقیقی دہشت گردوں نے یزیدی دور کے مظالم کو اپنا لیا ہے اور اس کھلے ظلم و بربریت پر حکومت سندھ او ر ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ نے جناب الطاف حسین کا ساتھ دینے کی پاداش میں لانڈھی کے عوام کوجرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے سپرد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی دہشت گردیوں اور غنڈہ گردی کے واقعات کی ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود ایک جانب عوام کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے اور دوسری جانب حقیقی دہشت گردوں کو کھلی غنڈہ گردی کا لائسنس دیدیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لانڈھی میں پانی اور بجلی کے بحران کے اصل ذمہ دار حقیقی دہشت گرد ہی ہیں اور بجلی اور پانی کی عمارتوں پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرکے حقیقی دہشت گردوں نے واضح کردیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گھروں سے سوئی ہوئی حالت میں گرفتار کیاجارہا ہے جبکہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت کھلی دہشت گردی اور غندہ گردی کے باوجود قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔خالد افتخار ، عامر معین اور وقار حسین شاہ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے ، لانڈھی کے عوام کو اسلحہ کے زور پر پانی اور بجلی کی فراہمی روکنے میں ملوث حقیقی دہشت گرودں کو گرفتار کیاجائے اور سرکاری عمارتوں سے حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ فی الفور ختم کرایاجائے ۔ 

7/19/2024 4:21:27 AM