ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کو رہاکردیاگیا
تینوں رہنماؤں کوایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ار کان اوروکلاء لے کر زونل آفس پہنچے
زونل کمیٹی کے ارکان رہائی پاکرزونل آفس پہنچے توبھائی خان چاڑی کاعلاقہ ’’ نعرہ الطاف ۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
کارکنوں، خواتین اوربزرگوں کی بڑی تعداد نے ان کاپرجوش استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہارپہنائے اوران کی رہائی پر مبارکبادپیش کی
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے حیدرآبادزون فون کرکے سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کورہائی پرمبارکبادپیش کی اوران کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا
قائدتحریک نے تینوں رہنماؤں کی رہائی پر حیدرآبادزون کے تمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں اوربزرگوں کوبھی مبارکبادپیش کی
رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان ،اسلام آبادمیں موجودارکان قومی اسمبلی اورمحبان پاکستان کے ذمہ داروں نے بھی سہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوان کی رہائی پر مبارکبادپیش کی
کراچی ۔۔۔ 17، مئی 2016ء