ایم کیوایم کل کراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کریگی
حق پرست عوام و کارکنان پر امن احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔12ستمبر2013ء
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی غیر قانون اور غیر آئینی گرفتاری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کل مورخہ 13ستمبر2013ء بروز جمعہ سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،منتخب نمائندے، ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔