لیگل ایڈ کمیٹی حیدرآباد کے رکن شکیل زئی کے والد کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔ 15 ،مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن شکیل احمد زئی ایڈوکیٹ کے والدخلیل احمد زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔آمین