ہزارہ صوبہ کا قیام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ہی ہوگا، سید وقار شاہ، ندیم رازی
نئے صوبوں کے قیام سے ملک مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا
نئے صوبوں کے قیام کیلئے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک میں مزید نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے پر ہزارہ وال عمائدین اور معززین کا خوشی کا اظہار
ہزارہ وال معززین اور عمائدین کے وفد کے ارکان کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں حق پرست ارکان اسمبلی اور شعبہ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
کراچی۔۔۔12ستمبر2013ء
ہزارہ وال معزین و عمائدین کے ایک وفد کی گزشتہ روز خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں حق پرست ارکان صو بائی اسمبلی سید وقار حسین شاہ اورندیم رازی سے ملاقات کی ۔ہزارہ وال معززین و عمائدین کے وفد نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک میں مزید نئے صوبوں کے قیام مطالبے پر مسرت اور خوشی اظہار کر تے ہوئے کہاکہ ہزارہ صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہزارے وال قوم کا دیرنیہ مطالبہ بھی ہے۔ اس مو قع پر شعبہ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی، اراکین کمیٹی شفیق کیانی، نصیب خان اور احمد خان، بھی موجود تھے ۔ حق پرست ارکان اسمبلی سید وقار حسین شاہ اور ندیم رازی نے وفد نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جو کہ مظلوم اقوام کی ترجمانی کر تے ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام سے ملک مزید مضبوط اور مستحکم ہو گا تما م نسلی و لسانی اکائیوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا۔ انہو ں کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے ، نئے صوبوں کا فی الفور قیام ملک کی فلاح و بہود ، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ ہزارہ کا قیام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اولین ترجیج ہے اور صوبہ ہزارہ کا قیام الطاف حسین ہی کی قیاد ت میں ممکن ہو گا۔